پولینڈ میں آج پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کی جماعت کو برتری حاصل ہے۔

پولینڈ کے پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کے وزیر اعظم کی جماعت کو دیگر جماعتوں سے برتری حاصل ہے،وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک دو ہزار سات کے بعد دوسری بار وزارت کے امیدوار ہیں۔ ٹسک کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے، صدر برونسلا کو موروسکی نے اپنے اعلان میں ملک میں نواکتوبر کو عام انتخابات کا دن قرار دیاتھا۔گزشتہ برس طیارہ حادثہ میں آنجہانی صدر لیک کازنسکی کی وفات کے بعد پولینڈ میں پہلےعام انتخابات ہیں۔اڑتیس ملین آبادی والے پولینڈ نے دو ہزار چار میں سابق مشرقی بلاک کی رکنیت حاصل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن