فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد پچپن ہزار چھ سوکیوسک جبکہ اخراج اکیاسی ہزارکیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزارپانچ سوپچاس فٹ سے کم ہو کر ایک ہزار پانچ سوتینتالیس فٹ رہ گئی ہے۔ ادھر منگلا ڈیم میں پانی کی آمد تیرہ ہزار آٹھ سو اکتالیس کیوسک اور اخراج بتیس ہزار کیوسک ہے ۔ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزاردوسو دس فٹ سے کم ہوکر ایک ہزار دوسوچھ فٹ رہ گئی ہے۔ دوسری جانب دریائے سندھ سمیت تمام بڑےدریا اپنے اپنے ہیڈورکس پر معمول کےمطابق بہہ رہے ہیں۔