امریکہ میں نیویارک کے آکوپائی وال اسٹریٹ سےبےروزگاری،معاشی عدم مساوات اورکمپنیز کی بڑھتی ہوئی منافع خوری کیخلاف شروع ہونےوالی تحریک دوسری امریکی ریاستوں تک پھیل گئی ہے اور فلاڈلفیا اورشکاگو میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد بےروزگاری اورمعاشی ناہمواری کیخلاف سڑکوں پرنکل آئی ہے۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ حکومت کوبےروزگاری کیخلاف ہرصورت اقدامات کرنا ہونگےورنہ بےروزگاری دوہزاربارہ کےصدراتی انتخابات پربری طرح اثرانداز ہوگی۔