سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پٹرول ،ڈيزل پياز،گوشت اور آٹا سميت چوبيس اشياء کی قيمتوں ميں اس ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Oct 09, 2011 | 14:42

سفیر یاؤ جنگ
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے سترہ بڑے شہروں سے کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی ترپن اشیاءکی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔چھ اکتوبر کو ختم ہونےوالے ہفتے تک ٹماٹر،،تازہ دودھ اور انڈے سميت چوبيس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس ہفتے کيلے ،زندہ مرغی،آلو اور ايل پی جی سميت صرف گيارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ جبکہ کوکنگ آئل اور ڈبل روٹی ، سميت اٹھارہ اشياء کی قيمتوں ميں استحکام ديکھا گيا۔
مزیدخبریں