آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےزیادہ تر علاقوں میں موسم خشک، گلگت بلتستان،اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Oct 09, 2011 | 14:48

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اگلےچوبیس گھنٹوں تک ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور،مالاکنڈڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند ایک مقامات پر تیزہوا کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں دس ملی میٹر،سکردوسات،ہنزہاور پٹن چار جبکہ کالام میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نور پور تھل میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
مزیدخبریں