پیپلزپارٹی کے تین سالہ دور میں شدید لوڈ شیڈنگ نے زراعت اور صنعت کو تباہ کردیا جبکہ کرپشن اور لوٹ مار سےعوام نالاں ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب

ڈیرہ غازی خان میں ماڈل ویلیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہا کہ انہوں نے سیلاب کے دوران تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اوروطن کارڈ کے ذریعے فی کس بیس ہزار روپے متاثرہ خاندانوں میںتقسیم کیے۔ نواز شریف شریف کے مطالبے پر آج وطن کارڈ کی دوسری قسط کا اجراء کیا جارہا ہے جس کے تحت پچیس ہزار خاندانوں کوفی کس بیس ہزار روپے اداکیے جائیں گے جبکہ تیسری قسط کا اجراء بھی جلد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ متاثرین کے لیے ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور اور دیگر علاقوں میں بائیس نئے دیہات آباد کئے گئے ہیں جن میں سکول، ڈسپنسریاں اور کمپیوٹر لیبز سمیت تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ماڈل ویلیج کو بجلی فراہم کرنے کا بہت کم امکان ہے اس لیے یہاں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی گئی جس سے زراعت اور صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوئے اوریومیہ اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حکومت کی کرپشن اور لوٹ مار نے بھی لوگوں کو بے حال کررکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن