خواجہ شریف قتل سازش، دو سابق افسروں کی عبوری ضمانت کنفرم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپیشل سنٹرل جج لاہور فاروق الطاف نے لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف کی قتل سازش میں ملوث وزیراعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیرشاہ اور سابق پرسنل سٹاف آفیسر طلحہ برکی کی عبوری ضمانت کو کنفرم کرتے ہوئے انہیں ایک، ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ اور سابق پرسنل سٹاف افسر طلحہ برکی پر الزام تھا کہ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف کی قتل سازش رپورٹ تیار کروائی جس کا مقصد وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا تھا تاہم ایف آئی اے کے تفتیشی افسر چودھری محمد سرور نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں ڈاکٹر توقیر شاہ اور طلحہ برکی بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ توقیر شاہ اور طلحہ برکی کو سیاسی مخالفت پر کیس میں ملوث کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...