لاہور (خصوصی نامہ نگار) گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک حرمت رسول اور جماعة الدعوة کا احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا، ملتان، نارووال، شیخوپورہ، خانیوال، حافظ آباد،گوجرانوالہ،ساہیوال،حیدر آباد و دیگر شہروں میں بھی حرمت رسول کانفرنسوں ،جلسوں اورسیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاءنے امریکہ ا ور گستاخانہ فلم بنانے والے ملعونوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انکو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ ملتان میں قاری یعقوب شیخ اورمولانا محمد یونس قصوری نے حرمت رسولکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز فلم دنیا کی سب سے بڑی مذہبی دہشت گردی ہے ،افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ امت مسلمہ سے ان گستاخیوں کے ذریعے انتقام لینا چاہتا ہے مگر حرمت رسول کے مسئلہ پر پوری دینا کے مسلمان متحد ہیں اور اپنی جانیں قربان کرنا فریضہ سمجھتے ہیں۔شیخوپورہ میں جماعة الدعوة کے زیر اہتمام ہونے والی حرمت رسول کانفرنس سے مولانا بشیر احمد خاکی،حافظ محمد اکرم،مولانا غلام قادر سبحانی و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ شان رسالت میں گستاخیاں روکنے کے لئے مسلمان قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریں‘صلیبی و یہودی منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت جان بوجھ کر دنیا کا امن برباد کر رہے ہیں‘ مسلم امہ متحد و بیدار ہو جائے تو کفار میں کبھی بھی گستاخیوں کی جرا¿ت باقی نہیںرہے گی‘ نارووال میں مولانا خالد سیف الاسلام،مولانا محمد ربانی،حافظ آباد میں جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا طاہر طیب بھٹوی،، خانیوال میں قاری احمد سعید ملتانی،حیدر آباد میں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا رانا شمشاد احمد سلفی، ساہیوال میں قاری گلزار احمد ،گوجرانوالہ میں مولانا سیف اللہ ربانی و دیگر نے حرمت رسول کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں مسلمان تحفظ حرمت رسول کیلئے اپنا خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں۔