اےران آئندہ سال پاکستان کوگےس فراہمی کا سلسلہ شروع کرےگا

تہران (اےن اےن آئی) اےران آئندہ سال پاکستان کو روزانہ کی بنیاد پر تیس ملین کیوبک میٹر گےس فراہمی کا سلسلہ شروع کرے گا، اےرانی مےڈےاکے مطابق ایران کی قومی گیس کمپنی کے ڈائرےکٹر جواد اوجی نے پاکستان کو گیس کی فراہمی کےلئے ایران کی مکمل آمادگی کی خبر دیتے ہوئے کہاکہ اس سال سردیوں کے موسم میں گیس منتقلی کی گنجائش میں 750 ملین کیوبک میٹر اضافہ ہوگا، ایران کی قومی گیس کمپنی کے ڈائرےکٹر جواد اوجی نے ریفائنریوں میں گیس کی پیداوار میں اضافے کےلئے پانچ بڑے منصوبوں کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے بارے میں کہا کہ عالمی دباﺅ کے باوجود دونوں ممالک میں مشترکہ پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن