گوجرانوالہشرارتوں پر پرنسپل ٹیچر کا بجلی کے تاروں سے طلباءپر تشدد

Oct 09, 2012

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں پرائیویٹ سکول کے پرنسپل اور ٹیچر کا درجن سے زائد بچوں پر بجلی کی تاروں اور تھپڑوں سے تشدد کا علم ہو نے پر والدین نے سکول پہنچ کر شدید احتجاج کےا۔ پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جو پولیس نے بروقت پہنچ کر ناکام بنا دی لےکن مشتعل بچوں نے شیشے تو ڑ دئیے ۔ ماڈل ٹاﺅن میں واقع پرائیویٹ سکول کے پرنسپل محمود الحسن نے ٹیچر کی جا نب سے ساتویں کلاس کے طلباءکی شرارتوں کی شکایت پر حسن ،احمد فراز ،محمد اویس ،حمزہ ارشد سمیت کلاس میں زیر تعلیم 15 کے قریب طلباءکو باری باری اپنے آفس میں بلایا اور انہیں سخت سزا دی اس دوران سکول ٹیچر بھی بچوں کو تھپڑ مارتی رہی۔ چھٹی ہو نے پرتشدد کا نشا نہ بننے والے بچوں نے اپنے والدین کو پرنسپل اور ٹیچر کے تشدد سے آگاہ کیا جس پر والدین نے پرنسپل سے بچوں پر تشدد کی وجہ پوچھی تو اس نے ان کے سا تھ بدتمیزی شروع کر دی جس پر والدین طیش میں آگئے۔ تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے والدین کی درخواست پر تفتےش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں