لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے ماڈل ٹا¶ن میں ملاقات کی۔ دونوں رہنما¶ں نے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ پاکستان اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری روایات مستحکم ہو رہی ہیں اور آئندہ الیکشن سے سیاسی نظام مزید مضبوط ہو گا۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے دیکھنے کا متمنی ہے۔
ڈیوڈ ملی بینڈ کی حمزہ شہباز سے ملاقات، ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر گفتگو
Oct 09, 2012