پاکستانیوں کی اکثریت حکومت کو کرپٹ نااہل سمجھتی ہے: مغربی میڈیا

اسلام آباد (رائٹرز) پاکستان میں عدلیہ اور سیاستدانوں کے درمیان شدت اختیار کرتا ہوا تنازع ایک ایسے موقع پر سامنے آ رہا ہے جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی مشکل دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے اپنے تبصرہ میں کہا ہے اگرچہ حکمران پیپلز پارٹی کی پوزیشن کو خطرہ نہیں لیکن حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، اکثر پاکستانی سمجھتے ہیں حکومت بے اختیار، نااہل اور مکمل طور پر بدعنوان ہے، فوج کو پاکستان کی خارجہ اور سلامتی پالیسیوں کو چلانے والی حقیقی قوت سمجھا جاتا ہے۔ تبصرے میں کہا گیا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا فوج سیاسی حالات پر اثرانداز ہونے کے لئے کھلے بندوں کوئی اقدام اٹھاتی ہے، اس کے علاوہ حکومت اور عدلیہ کے درمیان کشیدگی کے جاری رہنے کا امکان ہے جس سے حکومت کی فیصلہ سازی مفلوج ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...