گستاخوں کی سرکوبی کیلئے فکر امام رضا کو اپنانا ہوگا: انس نورانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ اسلامک مشن کے چیئرمین صاحبزادہ شاہ انس نورانی نے کہا ہے کہ گستاخوں کی سرکوبی کے لیے فکر ِ رضا کو اپنانا اور پھیلانا ہو گا، امام بریلوی نے اپنی تحریروں کے ذریعے لاکھوں افراد کے دلوں میں عشق ِ رسول کے چراغ روشن کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنز الایمان سوسائٹی کے زیراہتمام الحمرا ہال نمبر1 میں منعقدہ ”22 ویں سالانہ قومی امام احمد رضا کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت علامہ خادم حسین رضوی نے کی جبکہ مقررین میں کنز الایمان سوسائٹی کے بانی صدر محمد نعیم طاہر رضوی، قاری محمد زوار بہادر، پروفیسر خلیل احمد نوری، علامہ نواز بشیر جلالی، صاحبزادہ امانت رسول، علامہ بشیر احمد مصطفوی، راجہ رشید محمود، مفتی راحد محمود قادری، مقصود احمد تبسم اور دیگر شامل تھے۔ قاری زوار بہادر نے کہا کہ گستاخانہ فلم بنانے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مجرم ہیں اس لئے امریکہ انہیں اُمت ِ مسلمہ کے حوالے کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...