خضداراورمستونگ میں دو ڈاکٹروں کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث او پی ڈیزاورآپریشن تھیٹرزبند۔

Oct 09, 2012 | 10:05

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر کوئٹہ سمیت صوبے بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے اوپی ڈیز،آپریشن تھیٹرز، خواتین اور بچوں کے شعبوں میں کام بند کردیا ہے۔ ہڑتال کے دوران صرف ایمرجنسی سروسزفراہم کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال تین روز تک جاری رہے گی جبکہ پی ایم اے نے ایک ہفتے کے اندر قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مزید سخت لائحہ عمل کی دھمکی دی ہے۔ خضدار میں گذشتہ روز ڈاکٹرداؤد عزیز اور مستونگ میں تین روز قبل ڈاکٹرعبدالحمید کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا

مزیدخبریں