جسٹس اعجازافضل خان اورجسٹس اعجازچوہدری پرمشتمل دو رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل کوبطوراستغاثہ کیس سے ہٹا کرنیا پراسیکوٹرمقررکرنے سے متعلق معاملے پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے آج سینئرقانون دان قاضی محمد جمیل کوملک ریاض توہین عدالت کیس میں نیا استغاثہ مقررکردیا ہے، عدالنے نے دوبارہ گواہان اورثبوتوں کی فہرست پیش کرنے جبکہ اٹارنی جنرل عرفان قادرکی گواہان اورثبوتوں پرمشتمل فہرست خارج کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس سے قبل اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کی جانے والی گواہان کی فہرست میں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کا نام بھی شامل تھا جسے عدالت نے غیرقانونی قراردیا تھا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک ریاض کے خلاف عدلیہ مخالف ٹی وی پروگرام سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے، کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا بھی مستردکردی ہے۔