صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاءکو عہدے سے ہٹایا جائے : عرفان الحسن بھٹی

Oct 09, 2013

لاہور (پ ر) حاجی عرفان الحسن بھٹی ضلعی صدر مسلم لیگ لیبر ونگ ن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی، صدر ہاکی کلب بھلیر چک نمبر 119 نے کہا کہ ہاکی ٹیم کو نمبر1 بنانے کیلئے صدر پی ایچ ایف کو فوراً تبدیل کیا جائے اور ہماری وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ ہاکی کی طرف بھرپور توجہ دی جائے اور قاسم ضیاءکو فوراً تبدیل کیا جائے جس طرح ہیڈکوچ طاہر زمان جیسے ہونہار سٹار کو بنایا گیا ہے اسی طرح صدر بھی اچھا اور ہونہار بنایا جائے اور ہاکی کو سکول کی سطح پر اور یونین کونسل کی سطح پر شروع کیا جائیگا۔ 

مزیدخبریں