لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، میرٹ لسٹ گیٹ سے باہر آویزاں کر دی

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں بی ایس آنرز داخلوں کیلئے یونیورسٹی گیٹ سے باہر آویزاں پہلی میرٹ لسٹ میں نام تلاش کرنا طالبات اور انکے والدین کیلئے عذاب بن گیا۔شدید حبس کے موسم میں سائے کے بغیر تپتے سورج کے نیچے کھڑے ہوکر لسٹ میں سے نام تلاش کرنے کے عمل کے دوران طالبات اور والدین کے سرچکرانے لگے۔جس پر طالبات اور والدین نے شدید احتجاج کیاہے۔میرٹ لسٹ دیکھنے کیلئے یونیورسٹی آنے والی مسز منظور اور طالبہ ماہم نے نوائے وقت سے گفتگومیں کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ فیس تو ہزاروں میں وصول کرتی ہے مگر اسکے دل میں طالبات اور والدین کیلئے کوئی احترام موجود نہیں ۔ دریں اثنا یونیورسٹی رجسٹرار نوشابہ فاورق نے نوائے وقت سے گفتگو میں کہا کہ میرٹ لسٹ ویب سائٹ پرموجود ہے اس لئے طالبات اور والدین کو یونیورسٹی آنے کی ضرورت نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...