لاہور ( خصوصی نامہ نگار) 8اکتوبر 2005ء پاکستانی تاریخ کے بدترین زلزلہ کو 8سال بیت گئے جس میں جماعةالدعوة پاکستان کی طرف سے کوکشمیر و خیبر پختونخواہ میں آنے والے ہولناک زلزلہ کے دوران امدادی سرگرمیوں پرایک ارب بیالیس کروڑ روپے خرچ کئے گئے،زلزلہ متاثرین کو 4348شیلٹر ہوم ،1853 فائبر ہاﺅس تعمیر کر کے دیے گئے اسی طرح 350 مساجداور215سکول تعمیر کئے گئے جن میں 7506طلباءزیر تعلیم ہیں۔ زلزلہ کے چند منٹ بعد ہی ریسکیو آپریشن شروع کرنے پر جماعةالدعوة کی امدادی سرگرمیوں کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔