امریکہ بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ ری پبلیکنز شٹ ڈاون پر بلیک میل کی بجائے بجٹ پاس کریں: اوباما

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی+ آن لائن) امریکی صدر بارک اوباما نے شٹ ڈاﺅن کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ری پبلکنز کیساتھ بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکے امریکی عوام کو کام کی اجرت دی جا سکتی ہے۔ تاوان کی نہیں۔ ریپلکنز سنجیدہ نہیں۔ کوشش ہے کہ امریکہ کے مجموعی قرضے نہ بڑھیں۔ ہم تاوان کو جمہوریت کا حصہ نہیں بنا سکتے۔ صحت کے منصوبوں پر بلیک میل نہیں ہونگے۔ ری پبلکنز شٹ ڈاﺅن پر بلیک میل نہ کریں اسے ختم کرنے کیلئے بجٹ پاس کرے۔ امریکہ خود ساختہ بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، شٹ ڈاﺅن کو فوری ختم ہونا چاہئے۔ اخراجات کا بل پاس نہ ہونے پر امریکی شخص کو خطرات لاحق ہیں۔ کانگرس امریکی شہریوں کو لاحق خطرات ختم کرنے کے اقدامات کرے۔ ری پبلکنز ایوان نمائندگان ہمیں اپنے کاموں کے عوض تاوان طلب نہ کرے ادھرشٹ ڈاون کو ایک ہفتہ گزر گیا مگر ڈیموکریٹ اور ری پبلکن میں اب تک کوئی ڈیل نہ ہوسکی، دونوں جماعتیں تعطل کا ذمے دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہی ہیں۔ امریکہ میں مختلف سرکاری محکموں کی بندش کو ایک ہفتہ ہوگیا اور لاکھوں سرکاری ملازمین بے یقینی کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے مالیاتی بل اور قومی قرض کی حد میں اضافے پر دونوں جماعتو ں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن کے درمیان اب تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا۔ ماہرین کے مطابق اگر 17 اکتوبر تک قومی قرض کی سطح میں اضافے کی منظوری نہ دی گئی تو امریکہ میں معاشی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن