پشاورنورستان(آئی این پی)کالعدم تحریک طالبان پاکستان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ اپنے 9ساتھیوں سمیت افغانستان کے صوبہ نورستان میں ایک حملے میں زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے نورستان اور کنڑ نے سرحدی علاقوں میں موجود کمپاﺅنڈ پر حملہ کر دیا جس میں خود کار اور بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ملا فضل اللہ کے حامیوں اور افغان طالبان کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سوات کے امیر ملا فضل اللہ اور اسکے ساتھیوں نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں پناہ گاہیں قائم کیں جس پر افغان طالبان کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوگئی۔