باکو (آئی این پی) پاکستان اور آذربائیجان نے مسئلہ کشمیر اور نکارا گوا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طور حل کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیاہے ‘آذربائیجان کے دورہ پر آئے ہوئے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں پا کستانی پارلیمانی وفد نے منگل کو آذربائیجان کے سپیکر اسدوف علیوف سے ملاقات کی ۔جس کے دوران دونوں اطراف سے مسئلہ کشمیر اور نکارا گوا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طور حل کرنے پر زور دیا گیااور پارلیمانی وفد کے تبادلوں اور فرینڈشپ پروگرام کو مزید متحرک کر نے پر بات چیت کی گئی ۔
مسئلہ کشمیر اور نکاراگوا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے پاکستان اور آذربائیجان میں اتفاق
Oct 09, 2013