کراچی (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ جس طرح میرے صدر بننے کی افواہیں غلط تھیں اسی طرح گورنر بننے میں بھی کوئی صداقت نہیں، میں اگر گورنر بن گیا تو پھر کئی لوگوں کو دل کے دورے پڑیں گے اور کئی ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، میرا گورنر بننا بدامنی، کرپشن اور رشوت خوری کے خلاف اعلان جنگ ہو گا۔ ایسا کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آتا کیونکہ یہاں تو ایک بار پھر ’’مفاہمتی دور‘‘ شروع ہو چکا ہے۔ وہ منگل کو لاہور سے کراچی واپسی پر اپنی رہائش گاہ پر ملنے والوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورہ لاہور کو ایک بار پھر گورنری سے جوڑ دیا گیا حالانکہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کو یاد رکھنا چاہئے کہ عوام نے اسے ووٹ مفاہمتی سیاست کیلئے نہیں بلکہ لوٹ مار کرنیوالوں کے احتساب اور اپنے مسائل کے حل کے لئے دیئے تھے۔
گورنر بن گیا توکئی لوگوں کو دل کے دورے پڑیں گے: ممتاز بھٹو
Oct 09, 2013