شارجہ (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ترانوے رنزسے شکست دیتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں پردو سو پچپن رنز بنائے۔ سمتھ نے کیرئیرکی پہلی سنچری سکورکی اور ایک سو ایک رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی نے تین اور وہاب ریاض نے دو شکار کیے،ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور ایک سوباسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی،عمراکمل چھیالیس اور سرفراز احمد چونتیس رنز کیساتھ نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانس نے تین شکار کیے،میچ وننگ سنچری پر اسمتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل دبئی میں شام چار بجے شروع ہوگا۔
پہلا ون ڈے:آسٹریلیا نے پاکستان کو 93 رنز سے ہرادیا
Oct 09, 2014