بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کی مشروط حامی بھر لی، کسی بھی ٹیم کا استقبال کریں گے: شہریار

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ آئی سی سی اپنے آفیشلز بھیجنے پر رضامند ہو تو دورہ پاکستان پر تیار ہیں۔ بنگلہ دیشی بورڈ کے سربراہ نے اپنے ملک میں پاکستان کو ہوم میچز کیلئے پیش کش کر دی۔ بنگلہ دیشی بورڈ کے سربراہ ناظم الحسن نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تحفظات ہیں ۔ پاکستان کو اپنے سٹیڈیم متبادل وینیوز کے طور پر استعمال کرنے کی پیش کش کی ہے۔ اس سے دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔ شہریار خان نے بنگلہ دیشی لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو نکالنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کی مختلف لیولز کے ٹیموں کو دورہ پاکستان کی پیش کش کی ہے۔ دوہزار پندرہ کے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں نے پاکستان کے دورہ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگر بنگلہ دیش کی قومی ٹیم سکیورٹی وجوہات کی بناءپر پاکستان نہیں آسکتی تو کسی بھی ٹیم کو بھیج کر حالات کا جائزہ لیں، وہ بنگلہ دیش کی جانب سے 'کسی' بھی ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے چاہے وہ اے ٹیم ہو یا انڈر 19، ہم ہر سطح پر بنگلہ دیش سے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...