لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ با¶لر جنید خان گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف امارات میں جاری سیریز سے آوٹ ہو گئے، سہیل تنویر کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نے جنید کو چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ آل راﺅنڈر محمد حفیظ زخمی ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔