کمالیہ (نامہ نگار) عید الاضحی کے دنوں میں گوشت کی دکانیں بند رہیں جس کے باعث فقیروں کی چاندی رہی اور انہوں نے سٹال لگا کر قربانی کا اکٹھا کیا ہوا گوشت فروخت کیا۔ چھوٹا گوشت 800 روپے فی کلو اور بڑا گوشت 500 روپے فی کلو فروخت کرتے رہے جبکہ سٹالوں پر خریداروں کا بے پناہ رش رہا۔