صحبت پور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل بلوچستان کے نائب صدر نثار احمد خان کھوسہ 21 ستمبر کو اپنے گائوں سے کوئٹہ جاتیہوئے نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔کراچی کے نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا پہنچے۔ نماز جنازہ آج آبائی گائوں میں ادا کی جائے گی۔