لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف عید الاضحی کے دن حافظ آباد کے علاقے کوٹ سلیم اور چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے سیلاب متاثرین سے ملاقات میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں بات چیت کی۔ کوٹ سلیم میں وزیراعلیٰ نے بچوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔ بچوں نے وزیراعلیٰ کو قرآن پاک کی آیات، نظمیں اور شعر سنائے۔ ایک بچی نے وزیراعلیٰ کو علامہ اقبال کا یہ شعر سنایا کہ خودی کو کر بلند اتناکہ ہر تقدیر سے پہلے… خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس شعر کی تشریح کرتے ہوئے بچوں کو بتایا کہ خودی کا مطلب تکبر اور انا نہیں بلکہ خودی کی تشکیل تین جذبوںصداقت، دیانت اور خدمت سے ہوتی ہے۔
سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، بچوں نے شہباز شریف کو آیات، نظمیں، شعر سنائے وزیراعلیٰ نے اقبال کے شعر کی تشریح کی
Oct 09, 2014