لاہور (نامہ نگار)عید کے موقع پر دو کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ لواحقین بچوں کی نعشوں سے لپٹ کر دھاڑیں مارکر روتے رہے۔ بتایا جاتا ہے بند روڈ شادباغ کے رہائشی عبدالوہاب کا 4 سالہ بیٹا علی خان اور باغبانپورہ کے رہائشی عابد کا ساڑھے تین سالہ بیٹا گھر میں کھیلتے ہوئے چولہے پر رکھا ابلتا ہوا دودھ گرنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے میوہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور دونوں بچوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ عید کے روز بچوں کی ہلاکتوں پر لواحقین نعشوں سے لپٹ لپٹ کر روتے رہے جبکہ علاقہ میں سوگواری کی فضا چھا گئی۔