سکھر: پولیس مقابلے میں خیرپور کا تاجر ہلاک‘ ورثاء کا احتجاج

خیر پور (نامہ نگار) عید کے موقع پر مویشی فروخت کرکے واپس آنے والے خیرپور کے تاجر کو سکھر پولیس نے مبینہ مقابلہ دکھا کر قتل کردیا۔ ورثاء کا نعش رکھ کر سکھر پولیس ڈی آئی جی سکھر اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی۔ خیرپور کی تحصیل کنگری کے  گائوں شاہنواز خروس کا مویشی تاجر عیدالاضحی کے موقع پراپنے جانور سکھر کی مویشی منڈی میں فروخت کیلئے لے  گیا تھا تاجر  ذوالفقار علی  ولد حبیب اللہ خروس مال فروخت کرنے کے بعد خیرپور اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ سکھر پولیس نے سکھر بیراج کے قریب گرفتار کرکے ایک  جھوٹا مقابلہ دکھا کر قتل کردیا ورثاء نعش وصول کرکے کنگرے گائوں واپس لے گئے اور کوٹ میر محمد میں قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا لگایا اور احتجاج کیا دھرنے کی قیادت مقتول کی ماں کررہی تھیں جو اپنے جواں بیٹے کیلئے انصاف دو انصاف دو کے نعرے لگارہی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...