حافظ آباد: کھیت میں کام کے دوران گرنیڈ پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی، بازو کٹ گئے

Oct 09, 2014

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) سیلاب سے متاثرہ علاقے کوٹ فاضل میں ایک کھیت میں کام کے دوران اچانک ایک گرنیڈ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث ایک شخص امان اللہ کے دونوں ہاتھ کٹ گئے اور چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں میں بھی زخم آئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ فاضل کا رہائشی 30 سالہ امان اللہ اپنے کھیتوں میں چارہ کاٹ رہا تھا کہ کھیتوں میں موجود گرنیڈ زوردار دھماکہ سے اچانک پھٹ گیا جس سے اسکے دونوں ہاتھ جسم سے جدا ہو گئے اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ امان اللہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں