امریکہ: ایبولا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض چل بسا،5ائرپورٹس پر سکریننگ سینٹر قائم

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں ایبولا وائرس سے متاثرہ پہلا شخص انتقال کر گیا۔ 42سالہ تھامس ایرک ڈنکن ڈیلاس کے ٹیکساس پریس بائیٹیرین ہسپتال میں ہلاک ہوا۔ ڈنکن کی موت سے ایک روز قبل سرکاری عہدیداروں نے کہا تھا کہ ڈاکٹر انکو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ڈنکن 20ستمبر کو لائبریا سے ڈیلاس آیا تھا۔ مزید برآں ایبولا کے خطرات سے بچائو کیلئے امریکی حکام نے 5ائرپورٹس پر ایبولا وائرس کے شکار مریضوں کی سکریننگ ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن