لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں قیمتیں ذائد ہونے کے باعث رواں سال عید الاضحی کے دوران گزشتہ سال عید الاضحی کے مقابلے میں جانوروں کی 10فیصد کے لگ بھگ کم قربانی ہوئی ہے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سابق چیر مین آغا سیدین اور لاہور ہائیڈزاینڈ سکن کے صدر کے مطابق ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق 60لاکھ بکرے،10لاکھ چھترے اور بھیڑیں ،20لاکھ بیل اور گائے،اور 1.5لاکھ سے 2لاکھ اونٹ ذبیح کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گرمی کے باعث قربانی کے جانوروں کی 6فیصد سے سے زائد کھالیں ضائع ہو گیئں کیونکہ لوگوںکھالوں کو محفوظ کر نے کے لئے نمک کا چھڑکائو نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت قربانی کے جانوروں کی کھالیں بچانے کے لئے کو عوام میں آگاہی پھیلانے کے لئے میڈیا پر اشتہارات دینے چائیے اگر ایسا نہ کیا گیا تو آنے والے سالوں میں جانوروں کی کھالیں ضائع ہونے کی شرح میں مزیداضافہ اضافے کا خدشہ ہے۔