لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اپنے مصیبت میں مبتلا بہن بھائیوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کی یاد دلاتا ہے۔ حکومت پنجاب تاریخ کے بدترین سیلاب میں بے گھر ہونے والے متاثرین کو عید کے موقع پر بھی نہیں بھولی۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ راجہ اشفاق سرور نے سیلاب متاثرین میں عید گفٹ اور امداد کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو فراموش نہیں کر سکتی: راجہ اشفاق سرور
Oct 09, 2014