زندہ دلان لاہور آزمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ چانس نہیں دینگے: عبدالعلیم خان

Oct 09, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے این اے 122 سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک سو سے زائد وزراء اور ارکان اسمبلی کو سرکاری خرچے پر مہنگے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں ٹھہرایا گیا لیکن لیگی امیدواروں کو یاد رکھنا چاہیے کہ زندہ دلان لاہور آزمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ ہرگز چانس نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 عمران خان کا گھر اور تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیلہ آباد، انفنٹری روڈ، گڑھی شاہو اور مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کے این اے 122 سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان اور پی پی 147 سے امیدوار محمد شعیب صدیقی نے گوشت مارکیٹ، محمد نگر، جی او آر اور شادمان میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

مزیدخبریں