صوبے کی ترقی ایجنڈا میں سرفہرست ہے : کسان پیکج پر تیزی سے عملدرآمد‘ جائزہ کیلئے بلوچستان جاﺅں گا : نوازشریف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل کا تسلسل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کسان پیکیج پورے ملک کیلئے ہے تیزی سے عملدرآمد کے جائزہ کیلئے بلوچستان کا دورہ کروں گا۔ ڈاکر عبدالمالک بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پالیسیوںکی تعریف کی جس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا بلوچستان کی ترقی حکومت کے ایجنڈا میں سرفہرست ہے۔ بلوچستان حکومت کی پالیسیوںسے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی اقدامات کر رہے ہیں۔ بلوچستان حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل اور ہتھیار پھینکنے والوںکو حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور امن و امان کی بحالی ترجیح ہے۔ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ بلوچستان خوشحالی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف سے فیڈرل پبلک سروس کمشن کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ نے ملاقات کی جس کے دوران ایف پی ایس سی سے متعلق ادارہ جاتی امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ سرکاری شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے انسانی وسیلہ کے ادارے (ایف پی ایس سی) کی طرف سے میرٹ کے اعلیٰ معیارات کی پیروی کی جائے گی۔
نوازشریف

ای پیپر دی نیشن