ہائیکورٹ نے نیب کو 12 کروڑ سے زائد کے مبینہ ڈیفالٹ میں ملوث 2 کاروباری افراد کیخلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے نیب کو بارہ کروڑ سے زائد کے مبینہ بینک ڈیفالٹ میں ملوث دو کاروباری شخصیات احمد ہمایوں اور احسن ہمایوں کیخلا ف کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے دانستہ اور نادانستہ ڈیفالٹ کا تنازع طے کرنے کیلئے درخواستیں فل بنچ کو بھجوا دیں۔ جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دور کنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروںکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے پنجاب بنک سے قرضہ لیا، اس قرضے کو مارک سمیت واپس کیا جا چکا ہے، قرضہ کے تنازع کے حوالے سے دعویٰ بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواءہے، پنجاب بینک کی شکایت پر نیب نے درخواست گزاروں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور انہیں طلبی کے نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں۔
روک دیا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...