جوڈیشل کمشن کا اجلاس 20 اکتوبر کو ہو گا چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس منظور، جسٹس طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور کیا جائے گا

Oct 09, 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس 20 اکتوبو کو ہو گا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک اور سینئر جج جسٹس طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کے حوالے سے غور کیا جائے گا سپریم کورٹ میں ججز کی دو آسامیاں خالی ہیں جبکہ تیسری آسامی 12 اکتوبر کو جسٹس سرمد جلالی عثمانی کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہو جائے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے لیے جسٹس اعجازالحسن کے نام پر غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ آج جسٹس سرمد جلال عثمانی کے اعزاز میں عشائیہ دے گی۔

مزیدخبریں