اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) بھارتی اخبار ”دی ہندو“ نے اس رپورٹ کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارت نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باﺅنڈری پر 179 کلومیٹر لمبی دیوار بنانے کا منصوبہ 2013 میں بنایا تھا۔ یاد رہے بھارت نے اس منصوبے سے انکار کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی مندوب ملحیہ لودھی نے کہا تھا کہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت کو اس منصوبے کی اجازت نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باعث آپریشن اور نقل و حرکت متاثر ہو گی۔ منصوبے کے تحت دیوار کے ساتھ بنکرز اور پوسٹیں بنائی جائیں گی اور اس میں 3 اضلاع کٹھوعا، سامبا اور جموں کے 118 دیہات آئیں گے۔
منصوبہ/تصدیق