طالبان قیادت کے اختلافات امن مذاکرات میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں : امریکی جنرل

Oct 09, 2015

واشنگٹن (رائٹر) افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہا ہے کہ طالبان قیادت کے درمیان اختلافات افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دو ایک ماہ میں اچھے حالات پیدا ہونگے اور مفاہمت کے حوالے سے مذاکرات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں 60 سے 70 فیصد طالبان مفاہمت کے حوالے سے بالکل اوپن ہیں۔ اب انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کے 9800 فوجی ہیں۔ ان میں سے 1300 روزانہ کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ ان میں سے 500 کابل سے باہر ہیں۔ افغان سکیورٹی فورسز میں کئی قسم کی کمی پائی جاتی ہے۔ اس میں فضائی امداد کی محدود صلاحیت شامل ہے۔ اگر ان کے پاس اس موسم گرما میں A-29 طیارے ہوں تو یہ گیم چینجر ثابت ہونگے۔ چھ A-29 میں سے پہلے 5 سال کے اختتام تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

مزیدخبریں