گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) احاطہ سےشن کورٹس مےں تارےخ پےشی پر آئے ہوئے ملزمان اور مدعی پارٹی کے افراد مےں ہاتھا پائی ہو گئی، ایک دوسرے پر مکوں تھپڑوں کی بارش کر دی۔ بتاےا گےا ہے کہ سےشن کورٹس مےں مقدمہ قتل کے مدعی اور ملزمان پارٹی کے افراد تارےخ پےشی کے سلسلہ مےں آئے ہوئے تھے جن کا آپس مےں آمنا سامنا ہو جانے پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گےا اس دوران دونوں جانب سے اےک دوسرے مکے اور تھپڑ برسائے گئے تاہم سےشن کورٹس کے سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے بےچ بچاﺅ کرا دےا۔
تھپڑ/ بارش
گوجرانوالہ: تاریخ پیشی پر آئے ملزموں اور مدعی پارٹی کے درمیان احاطہ عدالت میں تصادم ایک دوسرے پر مکوں، تھپڑوں کی بارش کر دی
Oct 09, 2015