کوئٹہ: کانگو کا ایک اور مریض سامنے آگیا

Oct 09, 2015

کوئٹہ (اے پی پی) کانگو وائرس کا ایک اور مریض فاطمہ جناح ٹی بی سینٹوریم میں لایا گیا ہے جس کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج مرےضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ فاطمہ جنا ح ٹی بی سینٹوریم کوئٹہ کے میڈیسن انچارج ڈاکٹر محمد عمر نے کہا گزشتہ 6 روز میں کانگو وائرس کے 3 مریض چل بسے ہیں۔جمعرات کو سوراب سے تعلق رکھنے والے مریض محمد انور میں بھی کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ فاطمہ جناح ٹی بی سینٹوریم میں اب تک 12 مریض داخل کئے گئے جن میں تین انتقال کرگئے ہیں۔

مزیدخبریں