دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی تحقیقاتی ٹیم نے دبئی میں بھائلہ براداران کا مکمل بیان ریکارڈ کر لیا۔ بیان 67 صفحات پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقات مکمل ہونے میں مزید ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم آج پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔
بیان ریکارڈ
سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی تحقیقاتی ٹیم نے دبئی میں بھائلہ براداران کا مکمل بیان ریکارڈ کر لیا
Oct 09, 2015