چار روسی کروز میزائل شام کی بجائے ایران میں جا گرے : امریکی دعوی روس کی تردید

لندن (بی بی سی+نوائے وقت رپورٹ)امریکی حکام نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں جاری کارروائی کے دوران داغے گئے کروز میزائلوں میں سے چار ایرانی سرزمین پر گرے تھے۔تاہم یہ واضح نہیں کہ ان میزائلوں کے گرنے سے کوئی نقصان بھی ہوا یا نہیں جبکہ روسی وزارت دفاع نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی طرف داغے گئے میزائل اہداف پر لگے۔ جان کیری نے سرگے لاورو کو فون کیا۔ شام کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔اور اس گفتگو کے دوران شام کی فضائی حدود میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کا معاملہ زیرِ بحث رہا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف لڑائی میں مربوط کوششیں کرنے پر بھی بات کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...