اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور بیلاروس کے درمیان سالانہ مشاورت کا دوسرا دور گزشتہ روز دفتر خارجہ میں منعقد ہوا۔ بیلاروس کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ ویلنٹائن رائیباکوف جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کی۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا اور سیاسی، پارلیمانی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں موجودہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ادارہ جاتی رابطوں کو مزید بڑھانے اور تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مشاورت کا اگلا دور 2016ءمیں منعقد کیا جائے گا۔ رواں سال پاکستان اور بیلا روس کے باہمی تعلقات میں زبردست پیشرفت ہوئی پہلے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو اور ان کے بعد نواز شریف نے بیلا روس کا دورہ کیا تھا۔
بیلاروس