لاہور( اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے محکمہ لیبر لاہورکے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ بھٹہ مزدوروں کے سکول جانے والے کم عمر بچوں کی بھٹوں سے دو کلو میٹر حدود میں قائم سکولوں میں انرولمنٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور پنجاب کو چائلڈ لیبر سے پاک صوبہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے یہ بات ڈسڑکٹ لیبر آفیسر لاہورسید حسنات جاوید اورمحکمہ لیبرکے دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈسڑکٹ لیبر آفیسر سید حسنات جاوید نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی قریبی سکولوں میں داخلہ مہم پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 275مزید بچوں کی ای ڈی او ، ڈی ڈی او ایجوکیشن اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران کے تعاون سے سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ کا کام مکمل کیا جاچکاہے۔
چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل استعمال کر رہی ہے: راجہ اشفاق سرور
Oct 09, 2015