الیکشن کمشن کی ”دھمکی“: 18 جماعتوں میں پارٹی انتخابات کی تیاری شروع

لاہور (فرخ سعید خواجہ) الیکشن کمشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، (ق) لیگ سمیت 18 جماعتوں کو بلدیاتی ادارورں کے الیکشن سے پہلے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی صورت میں  انکی جماعتوں کے انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی دھمکی کا مثبت اثر ہوا ہے اور حکمران پارٹی مسلم لیگ (ن) سمیت متذکرہ تمام جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کی ہنگامی بنیادوں پر تیاری شروع کردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے فوری طور پر مرکزی اور صوبائی تنظیموں کے انتخابات کرانے کی ہدایت کی جس کے بعد 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی صدر اور 18 اکتوبر کو لاہور میں پارٹی کے صوبائی صدر کا انتخاب کرایا جائیگا جبکہ اگلے دو روز میں سندھ اور بلوچستان میں صوبائی صدر کا الیکشن ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے آئین کے مطابق نومنتخب صدر کو باقی عہدیدار نامزد کرنے کا اختیار دیدیا جائیگا۔
الیکشن کمشن/ دھمکی

ای پیپر دی نیشن