قائدآباد‘ منشیات فروش کا حملہ‘ ہیڈ کانسٹیبل شہید‘ جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) قائد آباد میں منشیات فروش کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو ہلاک کردیا ‘ شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی‘ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے نیو مظفر آباد کالونی میں واقع آفریدی مسجد گلی نمبر ایک میں موٹر سائیکل پر سوار مشکوک شخص کو پولیس اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل 40 سالہ الطاف حسین ولد لطیف شدید زخمی ہوگیا‘ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار ملزم کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا‘ جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ ایس ایچ او جاوید سکندر کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شہزاد ولد صاحب داد کے نام سے ہوئی ‘ان کا کہنا تھا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل الطاف حسین اور اہلکار سلیم ڈوگر موٹر سائیکل پر علاقے میں گشت پر مامور تھے کہ انہوں نے مذکورہ مقام پر ہلاک ہونے والے ملزم کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہمارا ہیڈ کانسٹیبل الطاف کی ٹانگ اور سینے میں تین گولیاں لگی تھی جو دوران علاج شہید ہوگیا جبکہ کانسٹیبل سلیم ڈوگر کی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا‘ ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے پولیس نے آدھا کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی‘ ہلاک ہونے والے ملزم نیو مظفر آباد کا رہائشی اور علاقے میں منشیات فروخت کرنے کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا تھا ‘ ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ شہید ہونے والا ہیڈ کانسٹیبل شیر پاو¿ کالونی کا رہائشی تھا اور اسکا آبائی تعلق سیالکوٹ سے تھا ‘ شہید اہلکار کی نماز جنازہ بعد نماز عشاءگارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ شہید اہلکار کے اہل خانہ نے شرکت کی اور شہید اہلکار کے خسد خاکی کو سیالکوٹ روانہ کردیا۔
فائرنگ

ای پیپر دی نیشن