لندن(این این آئی)برطانوی میڈیا نے سویڈن کی امن کے نوبل انعام کی کمیٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ شام میں 60ہزارلوگوں کی جانیں بچانے والے رضاکاروں کو امن کا نوبل انعام کیوں نہیں دیاگیا؟کیا 60ہزار افراد کو بچانے والے امن کے نوبل انعام کے مستحق نہ تھے ؟رضاکاروں نے اپنی زندگیاں دوسروں کی جان بچانے کے لیے وقف کر دیں،پھر کیوں نظراندازکیاگیا ؟ برطانوی اخبار نے اپنی جاری کرددہ رپورٹ میں اس سلسلے میں شامی صدر کا انٹرویوبھی کیاجس میں صحافی نے شامی صدربشارالاسد سے سوال کیا کہ کیا آپ امن کے نوبل انعام کے حصول کے لیے ان کو سپورٹ کریں گے ؟شامی صدر نے حیران ہو کر کہا ، کن کو؟صحافی نے جواب دیا سفید ہیلمٹ والوں کو ؟صدر نے استہزائیہ انداز میں ہنستے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے شام کے لیے کیا کیا ہے ؟بیرل بم کے دھماکے کی اچانک آواز کے ساتھ ایک عمارت کی چھت پلک جھپکتے ہی زمین بوس ہو گئی۔