بیجنگ (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کی جوہانا کونٹا چائنا اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔اس کے ساتھ ہی وہ رینکنگ میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئیں ۔وہ 1984ء کے بعد ٹاپ ٹین شامل ہونیوالی پہلی اور مجموعی طور پر دسویں انگلش کھلاڑی ہیں ۔ انگلینڈ ہی کے اینڈی مرے سیمی فائنل میں سپین کے ڈیوڈ فیرر کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے ۔